اسرائیل جانے والی پرواز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی، فلائی دبئی پائلٹ سے متعلق اہم انکشافات

اسرائیل جانے والی پرواز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی، فلائی دبئی پائلٹ سے متعلق اہم انکشافات

دبئی (کیواین این ورلڈ) میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائی دبئی کے عمانی معاون پائلٹ حمام الحمامی نے دورانِ تفتیش مبینہ طور پر انکشاف کیا ہے کہ اس نے ایئرلائن میں ملازمت حاصل کرنے سے قبل ہی حملے کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق حمام الحمامی نے ایسی ایئرلائن میں ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کی جو تل ابیب کے لیے پروازیں چلاتی ہو۔ مبینہ طور پر فلائی دبئی میں شمولیت کے بعد وہ متعدد مرتبہ اسرائیل گیا اور جون میں بین گوریون ایئرپورٹ کے دورے کے دوران مبینہ طور پر معلومات اکٹھی کیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ معاون پائلٹ نے جولائی میں حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم عملے کے ایک رکن سے دوستی ہونے کے بعد اس نے مبینہ طور پر اس کوشش کو مؤخر کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق مبینہ منصوبے میں کاک پٹ کو اندر سے لاک کرنے کے بعد کپتان سمت مچھر کو قتل کرنا شامل تھا، جس کے بعد پرواز کو معمول کی پرواز ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب لے جانا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ منصوبے کے آخری مرحلے میں طیارے کو بین گوریون ایئرپورٹ، کسی عمارت یا دوسرے طیارے سے ٹکرانے کا ارادہ تھا۔

رپورٹس کے مطابق اگر کسی وجہ سے اسرائیل پہنچنا ممکن نہ ہوتا تو متبادل منصوبے کے طور پر اردن میں موجود کسی امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا ارادہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے