گھوٹکی (کیو این این ورلڈ، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ہزاروں کارکنوں نے گھوٹکی میں ریلی نکالی، جس میں مولانا فضل الرحمان سمیت گرفتار تمام رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
ریلی میں جے یو آئی کے کارکنوں اور ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے گرفتار قائدین کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
ریلی کے شرکاء نے اپنے قائدین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار رہنماؤں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
جے یو آئی کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار قائدین کو جلد از جلد رہا کرکے سیاسی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔