پی ٹی وی پشاور کے جنرل منیجر ابراہیم کمال کو ملٹی میڈیا ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پشاور (کیو این این ورلڈ) ملٹی میڈیا ایوارڈز کی تقریب میں جنرل منیجر پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سینٹر ابراہیم کمال کو بہترین ڈاکیومنٹری پروڈیوسر کا ایوارڈ دیا گیا، جو ان کی پیشہ ورانہ خدمات، محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

24 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والی پروقار ملٹی میڈیا ایوارڈز کی تقریب میں ملٹی میڈیا ایوارڈز کے بانی اے آر گل کی جانب سے ابراہیم کمال کو یہ اعزاز دیا گیا۔

بعد ازاں 26 نومبر کو پاکستان ٹیلی ویژن کی 62ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی سینٹر پشاور میں یہ ایوارڈ ابراہیم کمال کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی معروف کاروباری شخصیت، سینئر کالم نگار، اباسین کالم رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز) نے ایوارڈ پیش کیا۔

ابراہیم کمال کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد اور مستقبل کے لیے نیک تمنائیں پیش کی گئیں۔ یہ اعزاز نہ صرف ابراہیم کمال بلکہ پی ٹی وی پشاور سینٹر کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے