اوکاڑہ . سرکاری سکولوں میں ملی تقریبات، قومی شعور بیدار کرنے کی کوشش

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر) اوکاڑہ کے سرکاری سکولوں میں “معرکۂ حق” کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد طلبہ میں قومی شعور، حب الوطنی اور ملکی تاریخ سے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔

تقریبات میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں طلبہ نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے۔ ان پروگرامز میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور وطن کے دفاع کے عزم کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “معرکۂ حق” ہمیں سچائی، بہادری اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے اور نئی نسل کو ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت سوچ اور قومی ذمہ داری کا احساس بیدار کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

تقریبات کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے