اوکاڑہ میں اہم شاہراؤں اور چوکوں کی صفائی و دھلائی کا کام جاری

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی خصوصی ہدایت پر اوکاڑہ شہر کی اہم شاہراؤں، چوکوں اور عوامی مقامات کی صفائی اور دھلائی کا کام استوار بنیادوں پر جاری ہے۔

ایم ڈی ’ستھرا پنجاب‘ احمد سلیم چشتی کی زیر نگرانی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور شہر کے تمام اہم پوائنٹس پر صفائی ستھرائی اور دھلائی کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایم ڈی ستھرا پنجاب نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا، صحت بخش اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کے امور کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات اور ان کے ’ستھرا پنجاب‘ ویژن کے تحت عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے اور شہر کی شاہراؤں کی دھلائی کا یہ عمل تسلسل سے جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر ٹیمیں فیلڈ میں 24 گھنٹے فعال ہیں اور صفائی کے اعلیٰ معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے