اوکاڑہ:اسسٹنٹ کمشنر کا کریک ڈاؤن، تندور مالکان کو نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر جرمانے

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے شہر میں نان و روٹی کے نرخوں کی چیکنگ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کارروائی کی اور متعدد کو جرمانے عائد کیے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں میں نان بائیوں اور تندوروں کا اچانک معائنہ کیا، جہاں حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

چیکنگ کے دوران کئی مقامات پر دکانداروں کی جانب سے نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا، جس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تندور مالکان کو جرمانے کیے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے تک چیکنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق روٹی کی مقررہ قیمت پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے