ایران کا "آپریشن نصر 2" جاری، الرکبان میں امریکی فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کا "آپریشن نصر 2” جاری، الرکبان میں امریکی فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران:(کیو این این ورلڈ ) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (پاسداران انقلاب) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کے علاقے الرکبان میں قائم امریکی فوجی کمپلیکس کو میزائل اور ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی "آپریشن نصر 2” کی 24ویں لہر کا حصہ تھی، جس میں ایرانی ایرو اسپیس فورس کے اہلکاروں نے الرکبان میں موجود امریکی فوجی تنصیب پر کامیاب حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کے دوران امریکی فوج کے اہم فوجی اور لاجسٹک اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کارروائی میں جدید میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد نہیں بتائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے