پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگیا

راولپنڈی(کیو این این ورلڈ) انگلینڈ کے خلاف 87 رنز سے کامیابی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف مسلسل فتوحات حاصل کرکے اپنی رینکنگ بہتر بنائی۔ انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 103 ہوگئے، جس کے نتیجے میں ٹیم آسٹریلیا سے آگے نکل کر چوتھے نمبر پر آگئی۔

فراہم کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور جنوبی افریقا 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان کی رینکنگ میں یہ بہتری منگل کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں 87 رنز کی فتح کے بعد سامنے آئی۔ اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے سہ ملکی سیریز میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا اور آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھی اپنی پوزیشن بہتر بنا لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے