اسپین نے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا

اسپین نے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا

ڈیلس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر 16 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور فرانس کی دفاعی لائن پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔

اسپین کی جانب سے پہلا گول میکیل اویارزابال نے 22ویں منٹ میں پنالٹی کک پر اسکور کیا، جو رواں ٹورنامنٹ میں ان کا پانچواں گول بھی تھا۔

دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے 58ویں منٹ میں شاندار شاٹ کے ذریعے اسپین کی برتری کو دگنا کر دیا، جس کے بعد فرانس کی ٹیم میچ میں واپسی نہ کر سکی۔

فرانس کے اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک آٹھ گول کیے تھے، سیمی فائنل میں متعدد کوششوں کے باوجود کوئی گول اسکور نہ کر سکے۔

اس فتح کے ساتھ اسپین نے 16 برس بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ اسپین نے آخری بار 2010 میں فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل کل ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کی فاتح ٹیم فائنل میں اسپین کا مقابلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے