اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ مرزا رحیل بیگ نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
اس موقع پر انہوں نے
کیا اور کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے تعمیراتی مقامات پر کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ ورکرز کی سیفٹی اولین ترجیح ہے۔
مرزا رحیل بیگ کا کہنا تھا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اس لیے ان کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی تاکہ حکومتی فنڈز کے شفاف استعمال اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔