باڑہ: ٹی ایم او عامر زیب کا فوری اقدام، تحصیل آفس کے قریب سے گندگی کے ڈھیر ہٹا دیے گئے

خیبر (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار نورحلیم آفریدی):خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے رہنماؤں کی نشاندہی اور ٹی ایم او باڑہ عامر زیب کی خصوصی ہدایات پر ٹی ایم اے باڑہ کے اہلکاروں نے فوری اقدام کرتے ہوئے سپاہ مارکیٹ نزد تحصیل آفس سے سالہا سال سے موجود ملبہ اور گندگی کے ڈھیر صاف کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سپاہ مارکیٹ کے قریب عرصۂ دراز سے جمع ملبے اور شدید گندگی سے شہریوں کو درپیش مسائل پر گزشتہ روز خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین نے ٹی ایم اے حکام سے فوری صفائی اور ملبہ ہٹانے کی درخواست کی تھی۔ درخواست پر ٹی ایم او باڑہ عامر زیب نے بلا تاخیر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو سپاہ مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کر دیے۔

ٹی ایم او عامر زیب کی ہدایت پر ٹی ایم اے کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملبہ اور کچرا ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر صاف شفاف بنا دیا۔ بروقت کارروائی اور عوامی مسئلہ حل کرنے پر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین اور مقامی قومی مشران نے ٹی ایم او باڑہ عامر زیب اور تمام متعلقہ عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے