ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف احسان اللہ ایاز): واربرٹن روڈ جسلانی موڑ کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں ایک مزدور اینٹوں کی بھٹی میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور کام کے دوران اچانک اینٹیں بنانے والی آگ کی بھٹی میں جا گرا، جس کے باعث وہ شدید جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔