آئی ایم ایف بورڈ کا بڑا فیصلہ، پاکستان کو 1.09 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری

واشنگٹن/اسلام آباد (کیو این این ورلڈ): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے دی، جبکہ 1.09 ارب ڈالر کی نئی قسط جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے اقتصادی جائزے اور جاری مالیاتی پروگرام پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایگزیکٹو بورڈ نے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے مالی معاونت کی منظوری دی، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) فنڈ کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف کے ساتھ 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام حاصل کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں جاری کی گئی تھی، جبکہ دوسری قسط مئی 2025 میں پاکستان کو موصول ہوئی۔

آئی ایم ایف بورڈ کی تازہ منظوری کے بعد 1.29 ارب ڈالر کی رقم آئندہ چند گھنٹوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے