گلگت بلتستان الیکشن 2026، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ): پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ہیں۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق مختلف اضلاع اور حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جی بی اے-1 گلگت حلقہ ون سے شفیق الدین، جی بی اے-2 گلگت حلقہ دو سے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمان جبکہ جی بی اے-3 گلگت حلقہ تین سے ڈاکٹر محمد اقبال کو مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان اسمبلی کے جی بی اے-6 ہنزہ سے شہزادہ سلیم، جی بی اے-7 اسکردو ون سے محمد اکبر خان، جی بی اے-8 اسکردو ٹو سے امتیاز حیدر خان اور جی بی اے-9 اسکردو تھری سے اجمل حسین کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جی بی اے-10 کھرمنگ سے سید محسن رضوی جبکہ جی بی اے-12 شگر سے محمد طاہر شگری مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

ضلع استور کے حلقہ جی بی اے-13 سے فرمان علی اور جی بی اے-14 سے رانا محمد فاروق کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

دیامر کے حلقوں میں جی بی اے-15 سے عبدالواجد، جی بی اے-16 سے انجینئر محمد انور، جی بی اے-17 سے محمد زمان اور جی بی اے-18 سے ملک کفایت الرحمان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

ضلع غذر کے حلقہ جی بی اے-19 سے ظفر محمد، جی بی اے-20 سے عبدالجہان اور جی بی اے-21 سے سابق صوبائی وزیر غلام محمد کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ضلع گھانچے کے حلقہ جی بی اے-22 سے محمد ابراہیم ثنائی کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گلگت کے دو حلقوں میں تاحال امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 7 جون 2026 کو منعقد ہونے جا رہے ہیں، جس کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے