ہریانوی اداکارہ دیویانکا سروہی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

ہریانہ: (کیو این این ورلڈ) بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی معروف ہریانوی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دیویانکا سروہی 30 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ان کی اچانک موت نے شوبز حلقوں اور مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

دیویانکا سروہی ہریانوی انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا نام تھیں اور وہ 50 سے زائد میوزک ویڈیوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں۔ انہوں نے معروف گلوکار معصوم شرما کے ساتھ بھی کئی کامیاب پروجیکٹس میں کام کیا۔

ان کے مقبول گانوں میں "چورا جاٹاکا”، "جھیل سی آنکھ”، "بٹیو ہریانے تی” اور "گینگسٹر کی جان” سمیت دیگر شامل ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

اداکارہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے