منور حسین کو زیارت حرمین شریفین اور عمرہ کی سعادت پر مبارکباد

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی): صدر گیپکو ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین محمد اقبال ڈار، ڈپٹی چیئرمین ریجن گیپکو ساجد اقبال ڈار، چیئرمین ڈویژن نمبر 1 سید مطلوب حسین شاہ اور چیف آرگنائزر افضل سلطانی نے ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین کو زیارت حرمین شریفین اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر صدر محمد اقبال ڈار، ڈپٹی چیئرمین گیپکو ساجد اقبال ڈار، چیئرمین ڈویژن نمبر 1 سید مطلوب حسین شاہ اور چیف آرگنائزر افضل سلطانی نے کہا کہ بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت اور عمرہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک عظیم نعمت اور خوش نصیبی ہے۔

انہوں نے منور حسین کو اس روحانی سفر کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ اور تمام عبادات اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، حاضری کو شرفِ قبولیت بخشے اور انہیں ہمیشہ دین و دنیا کی بھلائیوں سے نوازے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حاضری ہر مسلمان کی دلی آرزو ہے اور وہاں حاضری انسان کے لیے روحانی سکون، قلبی اطمینان اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین نے مبارکباد دینے، محبت و خلوص اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے