ملاگوری واقعہ: دو افراد کی ہلاکت پر ڈی پی او خیبر معطل، تحقیقات کا فیصلہ

خیبر (کیو این این ورلڈ/نورحلیم آفریدی): جمرود کے علاقے ملاگوری میں دو افراد کی ہلاکت کے واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے واقعے کے بعد ڈی پی او خیبر کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے اقبال آفریدی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن شمشیر خان آفریدی اور پی ٹی آئی جمرود کے صدر اشفاق آفریدی کی سربراہی میں جرگے نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملاگوری واقعے، دو افراد کی ہلاکت اور اہلِ علاقہ کے تحفظات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جرگے کے ارکان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سامنے واقعے کی شفاف تحقیقات، حقائق سامنے لانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ رکھا۔ اس موقع پر علاقے کی صورتحال اور واقعے کے بعد پیدا ہونے والے عوامی تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے جرگے کے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ ملاگوری واقعے کی غیر جانب دارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی اور تحقیقات میں سامنے آنے والے حقائق کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور دستیاب شواہد کی روشنی میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی، جبکہ ڈی پی او خیبر کی معطلی کا فیصلہ بھی اسی معاملے پر حکومتی ایکشن کا حصہ ہے۔

ملاگوری واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد اہلِ علاقہ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد جرگے نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کرکے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا۔

حکومت کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل اور ڈی پی او خیبر کی معطلی کے فیصلے کے بعد واقعے کی تحقیقات اور آئندہ کارروائی پر پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے