دیوانہ والا چوک کے قریب قتل شدہ نوجوان کی لاش ملی، شناخت کی کوششیں جاری

سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/محمد یامین مغل کی رپورٹ)سیالکوٹ کے تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں ایمن آباد روڈ دیوانہ والا چوک کے قریب الفلاح بینک کے پاس ایک نامعلوم نوجوان کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق نعش صبح کے وقت علاقے سے ملی، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اس نوجوان کو شناخت کرتا ہو تو متعلقہ نمبرز یا تھانہ نیکا پورہ سے رابطہ کیا جائے تاکہ ورثا تک معلومات پہنچائی جا سکیں۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ نیکا پورہ جہانزیب خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق جیسے ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے، مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے