یکجہتی کے فروغ کیلئے تقریب، وکلا و صحافیوں کے عزم کا اظہار

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار)رینالہ خورد میں تاجر اور جنرل سیکرٹری رینالہ پریس کونسل رجسٹرڈ عمر ذوالفقار چودھری کی جانب سے وکلا، صحافیوں اور تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان صحافی و تاجر عمر ذوالفقار چودھری اور عمار ذوالفقار چودھری کی جانب سے صحافیوں اور وکلا کے درمیان ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ کے لیے اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن اور تحصیل بار ایسوسی ایشن رینالہ خورد کے معزز وکلا کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں سابق صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت وکلا برادری کی نمایاں شخصیات جن میں چودھری زنیر فرید کمبوہ، راؤ عابد مشتاق، رانا احتشام، چودھری فہیم افضل، راؤ عمران واجد، رضوان بھٹی، رانا عبد الرحمن، عثمان شوکت، میاں بابر اشرف بھٹی اور راؤ آفتاب شامل تھے، نے شرکت کی۔

اسی طرح تاجروں میں چودھری شکیل، چودھری خالد اور چودھری عابد جبکہ صحافیوں میں عمران زاہد کھوکھر، یسین کھوکھر، راجہ نبیل، خضر شہباز، جاوید، علیم اللہ، چودھری طارق نوید، چودھری لیاقت، محمد ارشاد، رانا عثمان، شاہد رسول، راجہ محسن اور محمد آصف سمیت دیگر معزز شہری بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وکلا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قانون کی بالادستی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

صحافیوں نے بھی اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہوئے جرائم اور مسائل کی نشاندہی جاری رکھیں گے اور شہر کی تعمیر و ترقی میں مثبت صحافتی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تقریب کا مقصد مختلف طبقات کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانا اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا، جسے شرکاء نے سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے