رینالہ خورد (نامہ نگار) قومی شاہراہ پر کسان والا اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 64 سالہ موٹر سائیکل سوار خیر دین جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق شخص کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی۔