تحصیل کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقوں میں پرالی جلانے سے ماحول آلودہ، شہریوں کا متعلقہ اداروں سے کارروائی کا مطالبہ

ڈیرہ غازیخان (ڈویژنل بیوروچیف /مریدحسین ٹالپور)تحصیل کوٹ چھٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں زمینداروں کی جانب سے پرالی جلانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں فضائی آلودگی اور سموگ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق رات کے اوقات میں دھان کی باقیات (پرالی) کو آگ لگا دی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں اٹھنے والے شدید اور زہریلے دھوئیں سے فضا اور ماحول شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ موسمی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اس فضائی آلودگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اور اگر فوری بارش نہ ہوئی تو خطے میں سموگ کے شدید خطرات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

علاقے کے شہریوں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ اداروں کو اس فضائی آلودگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ شعبہ جات سے مطالبہ کیا ہے کہ پرالی جلانے کے عمل کو روکنے اور ماحول کو سموگ سے بچانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے