رینالہ خورد کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، ریسکیو 1122 کی بروقت امدادی کارروائیاں

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار لیاقت علی چوہدری)رینالہ خورد میں شرقی بائی پاس کے قریب مسافر کوچ، بس، مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا ہے۔

چاروں گاڑیوں کے باہم ٹکرانے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس اور موٹروے پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں انجام دیں اور ٹریفک کی روانی بحال کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے