میہڑ میں وراثتی جھگڑے میں بھائیوں پر کلہاڑیوں سے حملہ، انڈس ہائی وے حادثے میں ایک شخص جاں بحق

میہڑ (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار منظور علی جوئیہ) میہڑ کے قریب گاؤں آلیوال میں رشتہ داری کے تنازعے پر چانڈیہ برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے دوران فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مبینہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں صدام چانڈیو اور حر چانڈیو کو گولیاں لگیں۔ مقامی افراد نے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مبینہ ملزمان عبدالستار چانڈیو، اصغر چانڈیو اور بلاول چانڈیو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد دونوں فریق مورچہ بند ہو گئے ہیں جس سے مزید خونریزی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق فریدآباد تھانے میں اب تک اس واقعے کا کیس درج نہیں ہو سکا۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے