اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کا دورہ، تدریسی عمل اور سہولیات کا جائزہ

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر): ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی عمل کا معائنہ کرتے ہوئے تعلیمی معیار، طلبا کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سکول کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور تدریسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فروغِ تعلیم کے لیے جاری اقدامات کا سلسلہ بلاتعطل جاری رکھا جائے اور طلبا کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے مؤثر اور شفاف میکانزم پر زور دیا تاکہ تمام اساتذہ اور دیگر عملہ اپنے فرائض تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دے سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں موجود سہولیات اور تدریسی عمل کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حصولِ علم کو صرف امتحانات میں کامیابی یا پاس ہونے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنے مستقبل اور کیریئر بلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے طلبا کو تلقین کی کہ تعلیم کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے اور مستقبل کے اہداف کا تعین کرنے پر بھی توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ عملی زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی صرف نصابی تعلیم پر ہی توجہ نہ دیں بلکہ ان کی اخلاقی تربیت، کردار سازی اور شخصیت کو نکھارنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور ان کی ذمہ داری صرف کتابی علم منتقل کرنے تک محدود نہیں بلکہ طلبا کی تربیت اور شخصیت سازی بھی ان کی اہم ذمہ داری ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبا کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کردار اور اخلاق کو بہتر بنانے پر بھی مکمل توجہ دیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ طلبا کو چاہیے کہ وہ حصولِ علم کو محض پاس ہونے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنے روشن مستقبل اور کیریئر بلڈنگ پر خصوصی فوکس کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے ساتھ ایسا ماحول فراہم کرنا ضروری ہے جہاں طلبا علم حاصل کرنے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بھی بہتر بنا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے