میہڑ: شاہ پنجو کے قریب نہر سے فوجی جوان کی لاش برآمد

میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ) میہڑ کے قریب شاہ پنجو شہر کے ساتھ واقع نہر سے ایک فوجی جوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے تعلقہ ہسپتال میہڑ منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت طاہر ولد خادم حسین جونیجو کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طاہر جونیجو پاکستان آرمی میں بطور کلرک خدمات انجام دے رہا تھا اور چار روز قبل چھٹی پر اپنے آبائی گاؤں شاہ پنجو آیا ہوا تھا۔

مقامی افراد نے نہر میں لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

جب طاہر جونیجو کی لاش گاؤں شاہ پنجو میں ان کے گھر پہنچی تو اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور گھر میں کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی مرحوم کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم آخری اطلاعات تک اس واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے