سینئر صحافی مظہر عباس چوہدری کو آئی آئی پی ایل پنجاب کی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار لیاقت علی چوہدری)دیپالپور کے معروف سینئر صحافی، صدر سٹی پریس کلب دیپالپور اور سماجی شخصیت مظہر عباس چوہدری کو اقوام متحدہ سے الحاق شدہ بین الاقوامی تنظیم انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل پیس لیڈرز (IIPL) کی جانب سے صوبہ پنجاب کا ڈائریکٹر میڈیا افیئرز مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل پیس لیڈرز (IIPL) کی اعلیٰ قیادت نے مظہر عباس چوہدری کی طویل صحافتی، سماجی اور عوامی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ اس حوالے سے تنظیم کے چیئرمین ایم عطا الرحمٰن (پاکستان)، سیکرٹری جنرل ماریا وینیکے یلیکومی (سویڈن) اور وائس چیئرمین ڈاکٹر احمد الوکیل (اردن) کی جانب سے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مظہر عباس چوہدری پنجاب بھر میں تنظیم کے میڈیا امور کی نگرانی، عالمی امن کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی خدمت کے منصوبوں اور مثبت صحافتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ وہ تنظیم کے وژن اور مقاصد کو عوام تک پہنچانے اور امن، رواداری اور بھائی چارے کے پیغام کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

مظہر عباس چوہدری کی تقرری پر سیاسی، سماجی، صحافتی، مذہبی، کاروباری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقرری کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، صحافتی خدمات اور عوامی فلاح کے لیے انجام دی جانے والی کاوشوں کا اعتراف قرار دیا ہے۔

صحافی برادری نے بھی اس تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مظہر عباس چوہدری اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور انسانیت کی خدمت کے فروغ کے لیے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت اور معاشرتی ہم آہنگی کے میدان میں ان کی خدمات مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مصدقہ خبریں، ذمہ دارانہ صحافت
کیو این این ورلڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے