گوجرہ: ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا

گوجرہ ( کیو این این ورلڈ/نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گوجرہ میں عوامی فلاح و بہبود اور شہر کی خوبصورتی کے لیے جاری ترقیاتی اقدامات پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی خصوصی ہدایات پر شہر کے مختلف عوامی مقامات کی تزئین و آرائش اور بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں چیف آفیسر و سی ای او میونسپل کمیٹی گوجرہ نے جنرل بس اسٹینڈ اور لیڈیز پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا اپنی نگرانی میں معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و عملے سے کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

سی ای او نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تزئین و آرائش کے کاموں میں صرف اعلیٰ معیار کا میٹریل استعمال کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

دورے کے دوران لیڈیز پارک میں واکنگ ٹریک، گراسی لان، جھولوں اور چار دیواری کی بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام کو ہدایت کی گئی کہ ان سرگرمیوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو سفر اور تفریح کے حوالے سے بہترین اور جدید سہولیات میسر آ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے