گھوٹکی میں ٹریفک حادثہ، وین میں پھنسے زخمیوں کو مقامی افراد نے نکال لیا

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی میں بی سیکشن تھانے کی حدود میں رک فارم کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران مسافر وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں وین میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور الٹی ہوئی وین میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکالا۔

مقامی لوگوں نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور فوری طبی امداد کے لیے تعلقہ ہسپتال گھوٹکی پہنچایا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کے نتیجے میں مسافر وین کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوئے۔ تاہم زخمیوں کی درست تعداد، شناخت اور حالتِ صحت کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی اصل وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد حادثے کی وجوہات اور دیگر صورتحال واضح ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے