عالم چوک، کوٹ اسحاق اور نواب چوک میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ معطل

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی) عالم چوک، کوٹ اسحاق اور نواب چوک میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس گزشتہ دو ماہ سے معطل ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ بندش سے طلبا کی آن لائن تعلیم، دفاتر کے امور اور کاروباری لین دین بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو بھی روزمرہ ضروریات کی انجام دہی میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

تاجروں اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ مسلسل بندش کے باعث ان کے مالی نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر کئی صارفین متبادل انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے