اینٹی کرپشن کا ٹریپ ریڈ، عدالت گڑھا کا سیکرٹری 40 ہزار رشوت سمیت پکڑا گیا

سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/ڈسٹرکٹ رپورٹرحسنین راجہ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل عدالت گڑھا کے سیکرٹری کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کیا۔

کارروائی کے دوران یونین کونسل عدالت گڑھا کے سیکرٹری شرجیل رستم شہزاد کو 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کے قبضے سے نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی برآمد کر لیے۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے