اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اقتصادی امور کا جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی عارضی درآمد کی بھی اجازت دے دی۔
اجلاس میں کمیٹی نے جبری مشقت سے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی جبکہ گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔
کمیٹی نے بلوچستان میں تعینات افسران کے لیے خصوصی مراعاتی پیکیج بھی متعارف کروایا۔ مزید برآں قومی ہاکی ٹیم کے لیے 3 کروڑ روپے انعام جبکہ نیب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے 37 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔