مسجد کا راستہ اور دروازہ بند کرنے کا معاملہ، متاثرہ فریقین کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس کا مطالبہ

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/نیوز رپورٹر شاہد خان)بستی لاڈن میں ایک مسجد کے دروازے اور راستے کے معاملے پر بھائیوں کے درمیان شدید تنازع سامنے آیا ہے۔

مقامی موقوف کے مطابق سردار محمود قادر خان لغاری نے یہ رقبہ مسجد کے لیے وقف کیا تھا، جس پر تمام اہل علاقے کا مساوی حق ہے اور وہاں کے رہائشی باقاعدگی سے نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو دینی تعلیم بھی دلوا رہے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایک بھائی کی جانب سے مسجد کا صرف ایک دروازہ رکھنے پر ضداور اصرار کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے علاقے سے آنے والے نمازیوں کے استعمال کا بنیادی دروازہ مبینہ طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے دیگر سات بھائی اور نمازی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

متاثرہ بھائیوں اور اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر عثمان خالد سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور فریقین کو باہم بٹھا کر بات چیت کے ذریعے مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کے راستے کا مسئلہ باہمی مشاورت اور وقف کی شرائط کے مطابق حل کیا جائے تاکہ علاقے میں امن و امان اور بھائی چارے کا ماحول برقرار رہے اور بچوں کی دینی تعلیم بلا تعطل جاری رہ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے