لاہور (کیو این این ورلڈ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر دو بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی ۳۰ روز کے لیے نظربند کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظربندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پولیس کی سفارش پر عمل میں لایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او (تھری مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کے تحت نظربند کیا گیا ہے تاکہ قانون و آرڈر کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تیسری بہن علیمہ خان کو بھی اسی قانون کے تحت نظربند کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا تھا۔