ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت تیز کرنے کا حکم

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی زیرِ صدارت اوکاڑہ میڈیکل کالج اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، محکمہ بلڈنگز کے حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو اوکاڑہ میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام، فنڈز کے استعمال اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محمد اکرام ملک نے کہا کہ اوکاڑہ میڈیکل کالج ضلع کے عوام کے لیے ایک اہم اور شاندار منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے نہ صرف جدید طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی بلکہ نوجوانوں کے لیے اعلیٰ طبی تعلیم کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام جاری سکیموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے