چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر کندھ کوٹ میں پر وقار تقریب، کیک کاٹا گیا

کندھ کوٹ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار وقاراحمد اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی سٹی کندھ کوٹ کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سٹی آفس کندھ کوٹ میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی اور سٹی سطح کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع کشمور کے صدر گل محمد جکھرانی، جنرل سیکریٹری میر الطاف احمد کھوسہ، سٹی صدر شیر محمد سھریانی، جنرل سیکریٹری سید لطف علی شاہ، سینئر رہنما گل محمد جکھرانی، غلام رسول میرانی اور دیگر رہنماؤں نے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تقریب میں شہداء کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ سینکڑوں کی تعداد میں شریک کارکنان اور رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

ضلعی صدر گل محمد جکھرانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی شہید ماں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جنرل سیکریٹری میر الطاف احمد کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور آئندہ وزیرِ اعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں اور کارکنوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اپنی محبت، عقیدت اور سیاسی وابستگی کا عزم دہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے