سعودی عرب اور فرانس میں ہولناک فضائی حادثات، طیارے اور ہیلی کاپٹر کی تباہی سے 25 ہلاکتیں

سعودی عرب اور فرانس میں دو مختلف فضائی حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 25 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پہلا افسوسناک واقعہ سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں پیش آیا، جہاں سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی "آرامکو” کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ سعودی وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں، اور وزارت نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔

دوسرا فضائی حادثہ فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں واقع قصبے ٹومبلین میں پیش آیا، جہاں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق یہ طیارہ ایک پیراشوٹ تربیتی ادارے سے تعلق رکھتا تھا جس نے نانسی-ایسے ایئر فیلڈ سے اڑان بھری تھی اور کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے کے پائلٹ سمیت 10 مسافر ہلاک ہوئے، جن میں پیراشوٹنگ سیکھنے والے 5 طلبہ اور انہیں تربیت دینے والے 5 انسٹرکٹرز شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے