کوہلہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان کا سر کچلا گیا، موقع پر دم توڑ گیا

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار) کوہلہ موڑ نول پلاٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ نوجوان کا سر کچلا گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 25 سالہ شاہد، سکنہ ٹھٹہ لاشاریاں، کوہلہ موڑ نول پلاٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آنے سے نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد نوجوان کی نعش لواحقین کے حوالے کردی۔ حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے