میہڑ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک، لاڑکانہ منتقل

میہڑ (منظور علی جوئیہ سے) انڈس ہائی وے دادو روڈ پر دلاور پل کے قریب کار اور رکشے کے درمیان زور دار تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میہڑ انڈس ہائی وے دادو روڈ پر دلاور پل کے قریب تیز رفتار کار اور رکشے میں اچانک زور دار ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مکیش دروانی، ببلو دروانی، رمیش دروانی، ستارا زوجہ سائنداد دروانی، سائنداد دروانی، انمول زوجہ رمیش دروانی، معصوم انچھ دروانی اور معصوم سونا دروانی شامل ہیں۔ زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق چار افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بی سیکشن پولیس نے حادثے میں ملوث کار کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، جسے پولیس لاک اپ میں بند کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے