ایرانی میزائل حملہ ناکام، اردنی فضائی دفاع نے 5 میزائل تباہ کر دیے

ایرانی میزائل حملہ ناکام، اردنی فضائی دفاع نے 5 میزائل تباہ کر دیے

عمان:(کیواین این ورلڈ) اردن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے صبح کے وقت ایران سے داغے گئے پانچ میزائلوں کو اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد تباہ کر دیا۔

اردنی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائلوں کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔ تاہم اس حوالے سے مزید تکنیکی یا آپریشنل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اردن میں موجود ایک امریکی فوجی اڈے اور امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مرکز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

تاحال ایران کے اس دعوے یا اردن کی جانب سے میزائل مار گرانے کے دعوے پر کسی آزاد ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ خطے میں کشیدگی کے باعث صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے