پیرعادل: عبدالقادر کھوسہ اور صلاح الدین کھوسہ کی کاوشوں سے بجلی کی فراہمی شروع

پیرعادل (کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار باسط علی گاڈی) پیر عادل کے علاقہ بستی دار والا میں بجلی کا نیا کنکشن کامیابی سے مکمل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں نئی لائنیں اور بجلی کے کھمبے نصب کر کے باقاعدہ طور پر بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جس سے پورا علاقہ روشن ہو گیا ہے۔

یہ اہم ترقیاتی منصوبہ ایم این اے سردار عبدالقادر خان کھوسہ اور ایم پی اے سردار صلاح الدین خان کھوسہ کی خصوصی کاوشوں اور فنڈز سے مکمل ہوا ہے، جبکہ اس منصوبے کی تجویز حاجی اشرف خان کھوسہ نے پیش کی تھی جس پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتخب نمائندوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے