اوکاڑہ :ماں قاتل بن گئی، دوسرے شوہر کی خوشی کیلئے سات سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر)اوکاڑہ کے علاقے 27 والا روڈ، شفقت بلاک میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سنگدل ماں نے اپنے ہی 7 سالہ معصوم بیٹے کی جان لے لی۔ مقتول بچے کی شناخت علی حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جسے مبینہ طور پر اس کی حقیقی ماں نے موت کے گھاٹ اتارا۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے دوسری شادی کر رکھی تھی لیکن اس کے دوسرے شوہر کو یہ بچہ قبول نہیں تھا۔ مبینہ طور پر سفاک ماں نے اپنے دوسرے شوہر کو خوش کرنے کے لیے اس کے ایما پر 7 سالہ علی حمزہ کا گلا دبا دیا، جس کے باعث معصوم بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کے تمام محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملزمہ کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے