تھانہ اوباڑو پولیس کی بڑی کارروائی؛ فحاشی کے اڈے سے 12 مرد و خواتین گرفتار

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری)تھانہ اوباڑو پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیمان شیخ کے گھر پر قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا، جہاں سے 9 مرد ملزمان اور 3 خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 7 موبائل فونز اور 8600 روپے کی نقد رقم بھی برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

گرفتار ہونے والی خواتین میں مسمات نجمہ زوجہ شہزاد علی، مسمات مہوش زوجہ جاوید بھٹی اور مسمات سلمہ زوجہ قدیر احمد شیخ شامل ہیں، جبکہ مرد ملزمان میں اڈا چلانے والے مرکزی ملزم محمد سلیمان ولد محمد اجمل شیخ، آصف علی ولد محمد بخش شیخ، عبدالوہاب ولد عبدالحلیم فاروقی، اظہر علی ولد عبدالمجید سومرو، اللہ داد ولد وزیر احمد گرگیج، قدیر احمد ولد محمد شریف شیخ، پرویز ولد حاجی ولایت سمیجو، غلام قادر ولد گل حسن شر اور محمد شریف ولد محمد فاضل شیخ شامل ہیں۔

پولیس چھاپہ مار ٹیم گرفتار ہونے والے تمام مرد و خواتین ملزمان کو ضابطے کے تحت تھانے لے آئی جہاں ان کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 143/2026 دفعہ 371A اور 371B ت پ کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے