بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے 22 سال کی عمر میں مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری

ممبئی (کیو این این ورلڈ) بھارتی ٹی وی ڈرامے “کمکم بھاگیہ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سنچیتا اوگلے 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ یا مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی، جبکہ اداکارہ کے والد نے بھی کسی پر شبہ ظاہر نہیں کیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر ایک آخری پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں وہ ایک معروف گانے پر ویڈیو میں نظر آئیں۔ ان کی اچانک موت کی خبر پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے