گھوٹکی پولیس کی بڑی کامیابی، مغوی سردار جہانگیر شہریار شر چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بیروٹا کے علاقے سے اختطاف ہونے والے سردار جہانگیر شہریار خان شر کو چند ہی گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران، ایس پی ہیڈ کوارٹر حافظ عبدالقادر چاچڑ اور ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو بھاری نفری کے ساتھ فوراً موقع پر پہنچے اور تھانہ ریتی اور تھانہ کینجھو کے علاقوں کی سخت ناکہ بندی کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان سردار جہانگیر شہریار خان شر کو اغوا کر کے لے گئے تھے، جس پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کا گھیراؤ تنگ کیا۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے بعد کامیابی سے یرغمالی کو بحفاظت چھڑا لیا گیا۔ کارروائی کے دوران واقعے میں ملوث ملزمان کے گھروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سخت سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی گھوٹکی اور دیگر سینئر پولیس افسران کی دیکھ بھال میں پورے علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس تحرک میں ہے اور تمام مفرور عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے