رینالہ خورد میں اوباش شخص کی بچی سے مبینہ زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار لیاقت علی چوہدری) تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں اوباش شخص نے مبینہ طور پر چرواہے کی بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 18 ون ایل کا رہائشی چرواہا محمد عیسیٰ اپنی بھیڑ بکریاں چرانے کے لیے باہر گیا ہوا تھا۔ اس دوران اس کی بھانجی (ز) گھر سے دکان پر سودا سلف لینے کے لیے نکلی۔

متاثرہ بچی ابھی راستے میں ہی تھی کہ وہاں پہلے سے موجود ملزم مجید عرف مودے نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور گھسیٹتے ہوئے مویشیوں کے ایک احاطے میں لے گیا، جہاں اس نے بچی کو مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کے ماموں محمد عیسیٰ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے