لاہور(کیو این این ورلڈ)پنجاب حکومت نے انتظامی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 46 افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تقرریوں اور تبادلوں پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (انفورسمنٹ)، ہیڈکوارٹرز، میونسپل سروسز اور سوشل سروسز کے عہدوں پر نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان تقرریوں کا مقصد انتظامی امور کو مزید مؤثر اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق امبرین چودھری کو اے ڈی سی انفورسمنٹ شیخوپورہ، وقار عظیم کو ننکانہ صاحب، محمد کلیم کو قصور، ساریہ حیدر کو اوکاڑہ، صولت حیات وٹو کو سیالکوٹ، خضر حیات کو نارووال اور عفت النسا کو منڈی بہاؤالدین میں اے ڈی سی انفورسمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح بلاول علی کو حافظ آباد، سارہ امجد کو جہلم، انعم بابر کو اٹک، مریم بخت آور کو چکوال، زینب جہانداد کو خوشاب، محمد عمر فاروق کو میانوالی، حسن نذیر کو بھکر، مجاہد عباس کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور محمد اویس کو جھنگ میں اے ڈی سی انفورسمنٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مدثر عارف کو خانیوال، محمد عثمان جلیس کو وہاڑی، محمد سہیل اختر کو پاکپتن، احمد فراز اعوان کو لودھراں، محمد عرفان انور کو مظفرگڑھ، الوینہ فیض کو لیہ، مبارک علی رضا کو راجن پور، مہر غلام عباس کو بہاولنگر، محمد اعتزاز انجم کو رحیم یار خان، محمد عابد شبیر کو چنیوٹ، ملک رشاد نعمت کو مری، صابر حسین کو کوٹ ادو اور عبدالرحمان خان کو راولپنڈی میں اے ڈی سی انفورسمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں ملیحہ سحر کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز راولپنڈی، جنید عالم کو اے ڈی سی میونسپل سروسز راولپنڈی، فہد اعجاز کو اے ڈی سی انفورسمنٹ گوجرانوالہ، زہرا نور کو اے ڈی سی انفورسمنٹ، رانا اورنگزیب کو اے ڈی سی میونسپل سروسز ساہیوال، انصر صغیر خان کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ، شبیر حسین کو اے ڈی سی سوشل سروسز ساہیوال، عدنان رشید کو اے ڈی سی انفورسمنٹ ساہیوال، نوید احمد کو اے ڈی سی انفورسمنٹ ڈیرہ غازی خان، محمد مرتضیٰ ملک کو اے ڈی سی انفورسمنٹ بہاولپور، محمد کامران افضل کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ملتان، محمد اعجاز کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ساہیوال، احمد رضا بٹ کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ڈیرہ غازی خان، عمران منیر کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز بہاولپور، توقیر احمد کو اے ڈی سی سوشل سروسز ڈیرہ غازی خان اور محمد زبیر کو اے ڈی سی سوشل سروسز بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ محکموں کو احکامات پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔