اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او اسد اعجاز ملہی نے رات گئے مویشی منڈی کا دورہ

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او اسد اعجاز ملہی نے رات گئے مویشی منڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیوپاریوں اور خریداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

دونوں افسران نے منڈی میں عوام اور بیوپاریوں کیلئے بہترین اور مثالی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مویشی منڈی میں لائٹنگ، پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کیمپس میں تعینات عملہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے۔

ڈی پی او اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے