تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس، ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی چیکنگ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ

اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل بھر کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحصیل میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال، انسدادِ ڈینگی مہم اور محکموں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے تمام افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس، ویکٹر سرویلنس اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سمیت تمام انٹی ڈینگی امور کی کڑی نگرانی کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی چیکنگ میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور لاپرواہی برتنے والے عملے کے خلاف سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مرزا راحیل بیگ نے مزید تاکید کی کہ مون سون کے آغاز سے قبل تمام حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور فیلڈ ٹیمیں اینٹی ڈینگی ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہریوں میں آگاہی مہم تیز کی جائے تاکہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں اور ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے