ننکانہ:سکیورٹی صورتحال، مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/ بیوروچیف احسان اللہ ایاز)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او ارسلان زاہد، اراکین صوبائی اسمبلی، ضلعی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات، سکیورٹی صورتحال، مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈی پی او ارسلان زاہد نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے لیے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، جبکہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر فول پروف انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے تمام مکاتبِ فکر سے امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ اراکین صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد اور مہر کاشف پڈھیار نے کہا کہ عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور پرامن ماحول کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے