گھوٹکی میں پانچ روز سے بجلی کی بندش پر عوام مشتعل، سڑکوں پر احتجاج، واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار مشتاق علی لغاری) پانچ روز سے بجلی بند، شہریوں کا احتجاج، فوری بحالی کا مطالبہ

تفصیل کے مطابق ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں پانچ روز سے جاری بجلی کی بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور بجلی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے معمولاتِ زندگی اور کاروبار متاثر ہو رہے ہیں جبکہ پانی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

دوسری جانب بجلی حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی اور مرمتی کام کے باعث فراہمی متاثر ہوئی، تاہم تکنیکی ٹیمیں بجلی کی جلد بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے